حکومت ہم تمہیں دیں گے تمہیں کرسی دلائیں گے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 486
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

حکومت ہم تمہیں دیں گے تمہیں کرسی دلائیں گے

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۱۷ جنوری ۲۰۲۴ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام حالاتِ حاضرہ سے جڑے معاملات کو لیے آداب عرض ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو منظور نظر ہوگا اسے سر پر بٹھائیں گے
جو ہو گا ناپسند اس کو نظر سے ہم گرائیں گے

یہی دستور دنیا ہے یہی جگ کا تقاضا ہے
ہمیں جو آزمائے گا اسے ہم آزمائیں گے

تمہیں ہم سے محبت ہے ثبوت اس کا بھی دو ہم کو
جو اپنی جان دو گے تم تمہارا دن منائیں گے

جو ہوں گے مہرباں تم پر زمانہ دیکھے گا ہم کو
تو اب تم دوستی کر لو کہ پلکیں ہم بچھائیں گے

تمہارے نام کا ڈنکا بجے گا ہر طرف اب تو
عقیدت کے ترانوں میں محبت ہم جتائیں گے

تمہیں پہچان دیں گے ہم کتابوں میں سجا کر یوں
تمہیں مرقوم کر دیں گے نصابوں میں دکھائیں گے

ہماری بات تم مانو تمہاری بات ہم مانیں
حکومت ہم تمہیں دیں گے تمہیں کرسی دلائیں گے

ہمیں اپنا سمجھ لو تم خیالؔ اپنا کہو ہم کو
تمہیں اپنا کہیں گے ہم تمہیں اپنا بتائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
حکومت ہم تمہیں دیں گے تمہیں کرسی دلائیں گے.jpg
حکومت ہم تمہیں دیں گے تمہیں کرسی دلائیں گے.jpg (113.84 KiB) Viewed 803 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply