چھپا کر اپنا چہرہ پھر رہے ہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 486
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

چھپا کر اپنا چہرہ پھر رہے ہیں

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۷ اپریل ۲۰۲۵ میں لکھ گیا
قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو ہم پر رات دن آمر رہے ہیں
کہیں کیسے کہ وہ جابر رہے ہیں

اگر ہم صابر وشاکر رہے ہیں
تو اپنے آپ پر جابر رہے ہیں

دکھا کر دوسروں کو آئینہ سب
چھپا کر اپنا چہرہ پھر رہے ہیں

عدم برادشت کی وہ کیفیت ہے
کہ سب انسانیت سے گر رہے ہیں

تمہاری بدزبانی کی وجہ سے
محبت کے بھی ہم منکر رہے ہیں

ہمیں الفت سے نفرت ہو گئی ہے
ہم اپنی نفرتوں میں گِھر رہے ہیں

رہےدل میں نہیں پہلے سے جذنے
نہ دل میں ولولے وافر رہے ہیں

انہیں بھی آرزو جنّت کی ہوگی
جو دنیا میں سدا کافر رہے ہیں

جواب اللہ کو کیا دیں گے بولو
کہ ہم دنیا میں کیوں شاطر رہے ہیں

خیالؔ ان سے بھلا کیا ہو سکے گا
جو باتوں میں بڑے ماہر رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
چھپا کر اپنا چہرہ پھر رہے ہیں.jpg
چھپا کر اپنا چہرہ پھر رہے ہیں.jpg (148.96 KiB) Viewed 354 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply