میری قسمت سے الجھ کر بارہا چھانا مجھے
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 486
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
میری قسمت سے الجھ کر بارہا چھانا مجھے
یہ کلام ۱۰ جون ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نفرتوں سے پیار کا اظہار فرمانا مجھے
خوب بھایا دل چُرانا تیرا ترسانا مجھے
جھوٹ سنتے سنتے تجھ کو ایسی عادت ہو گئی
بول سچا سُن کے بھی تُو نے نہ پہچانا مجھے
اپنی صورت دیکھ کر وہ ہو گئے مجھ سے خفا
اور کہا اب آئینہ ہرگز نہ دکھلانا مجھے
نفرتوں نے کیا خوشی دی آپ کو فرمائیے
ماسوا اک فاصلے پر خود سے ٹھہرانا مجھے
آپ سے میں نے محبت کی یہ میرا جرم ہے
آپ کا بھی خوب ہے الفت میں دھمکانا مجھے
پوچھتا ہے ایک پروانہ محبت کا سوال
کیا ضرور اب شمع کی خاطر ہے مر جانا مجھے
آپ کو میرے سُخن پر ہو رہا ہے اعتراض
آپ ہی بتلائیے اب کیا ہے فرمانا مجھے
مشت بھر تھی خاک مجھ میں آزمائش نے خیالؔ
میری قسمت سے الجھ کر بارہا چھانا مجھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- میری قسمت سے الجھ کر بارہا چھانا مجھے.jpg (150.92 KiB) Viewed 337 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)