نہ پگڑیاں اس طرح اچھالو کہا تھا تم سے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 486
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

نہ پگڑیاں اس طرح اچھالو کہا تھا تم سے

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۹ جون ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زباں کو اپنی لگام ڈالو کہا تھا تم سے
نہ پگڑیاں اس طرح اچھالو کہا تھا تم سے

مگر تمہیں تو مذاق اُڑانے سے تھی نہ فرصت
بھڑاس دل کی نہ یوں نکالو کہا تھا تم سے

دلوں میں الفت کے گل کھلا دو رہو جو دل میں
نہ آستینوں میں سانپ پالو کہا تھا تم سے

نہ اپنے لوگوں سے کھیل کھیلو گھناؤنا تم
نہ ان میں نفرت کے بیج ڈالو کہا تھا تم سے

کبھی کبھی آئینے میں خود کو بھی دیکھ لو تم
نہ عیب لوگوں کے یوں اچھالو کہا تھا تم سے

ذلیل لوگوں کو کر کے تم خود ذلیل ہو گے
اب اپنی ذلّت پہ منہ چھپا لو کہا تھا تم سے

عدو کے ہاتھوں میں ملک تم نے ہے بیچ ڈالا
نہ سب کی جاں مشکلوں میں ڈالو کہا تھا تم سے

بغاوتوں کی تمام شکلیں خیالؔ کر کے
عداوتوں میں نہ خود کو ڈھالو کہا تھا تم سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
نہ پگڑیاں اس طرح اچھالو کہا تھا تم سے.jpg
نہ پگڑیاں اس طرح اچھالو کہا تھا تم سے.jpg (144.62 KiB) Viewed 381 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply