Hamd - TasbeeH-e-Khuda hoti hai dar arZ-o-samaawaat-Tanwir Phool
Posted: Mon Apr 28, 2025 3:27 pm
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حمد باری تعالی
تسبیح خدا ہوتی ہے در ارض و سماوات
اس خالق کونین کی سب حمد و مناجات
یہ سورہ ء رحمن ہمیں یاد دلائے
" جو کچھ بھی ہے عالم میں سبھی رب کی عنایات "
چھوڑی ہے کتاب اس کی ، قیامت کا نہیں ڈر
بگڑے ہیں زمانے میں مسلمان کے حالات
کفار کے نرغے میں ہے سرکار (ص) کی امت
کشمیر و فلسطین میں جاری ہیں فسادات
ہم اس کے ہی دربار میں کرتے ہیں دعائیں
رحمن ! ترے لطف کی اب ہم پہ ہو برسات
ہے سورہء انعام کے آخر میں وضاحت
قربانیاں اس کے لئے اور ساری عبادات
آیت نمبر 164
تبدیلیاں موسم کی ، بہاراں کہ خزاں ہو
قدرت کی نشانی ہیں بدلتے ہوئے دن رات
ماں باپ ، بہن بھائی ہوں ، اولاد ہو یا زوج
اس دہر میں اللہ کی بندوں کو ہیں سوغات
اے پھول ! طیور اس کی کریں حمد سحر دم
تسبیح میں مصروف جمادات و نباتات
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
حمد باری تعالی
تسبیح خدا ہوتی ہے در ارض و سماوات
اس خالق کونین کی سب حمد و مناجات
یہ سورہ ء رحمن ہمیں یاد دلائے
" جو کچھ بھی ہے عالم میں سبھی رب کی عنایات "
چھوڑی ہے کتاب اس کی ، قیامت کا نہیں ڈر
بگڑے ہیں زمانے میں مسلمان کے حالات
کفار کے نرغے میں ہے سرکار (ص) کی امت
کشمیر و فلسطین میں جاری ہیں فسادات
ہم اس کے ہی دربار میں کرتے ہیں دعائیں
رحمن ! ترے لطف کی اب ہم پہ ہو برسات
ہے سورہء انعام کے آخر میں وضاحت
قربانیاں اس کے لئے اور ساری عبادات
آیت نمبر 164
تبدیلیاں موسم کی ، بہاراں کہ خزاں ہو
قدرت کی نشانی ہیں بدلتے ہوئے دن رات
ماں باپ ، بہن بھائی ہوں ، اولاد ہو یا زوج
اس دہر میں اللہ کی بندوں کو ہیں سوغات
اے پھول ! طیور اس کی کریں حمد سحر دم
تسبیح میں مصروف جمادات و نباتات
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )