Radeefi / TarHi GhazlaiN - Tanwir Phool
Posted: Sun Apr 06, 2025 11:19 pm
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ردیفی غزل
دنیا کی زندگی ہے میدان آزمائش
یعنی یہ گلستاں ہے بستان آزمائش
دیکھو خلیل رب کو ، کیسا تھا ان کا جذبہ
کیسی سپردگی تھی ، کیا شان آزمائش
عزم و عمل کا جذبہ دل میں رہے ہمیشہ
ہمت نہ ہارنا تم دوران آزمائش
یہ عشق کی ہے وادی ، پتھر بھی خار بھی ہیں
ہر ہر قدم پہ یاں ہے امکان آزمائش
عقبی کی کھیتی دنیا ، چلنا سنبھل سنبھل کر
پھیلا ہوا یہاں ہے دامان آزمائش
تیشہ تھا مارا سر پر فرہاد کوہ کن نے
دل میں چبھا ہوا تھا پیکان آزمائش
ہم کو بلاؤ گھر پر ، فرمائشیں کرو تم
رکھتے ہیں دل میں ہم بھی ارمان آزمائش
رکھو خیال اس کا ، محشر میں دیکھیں گے سب
میزان آزمائش ، فرقان آزمائش
گلشن کو چھوڑ کر کیا تجھ کو یہاں ہے آنا ؟
اے پھول ! تیرے آگے گلدان آزمائش
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن ( بحررجز)
بندہ نواز بھی ہے وہ ، بندہ ہوں بے نیاز کا
میرے لبوں پہ ہر گھڑی نغمہ ہے کارساز کا
جس میں نہیں سپردگی ، کیسا بھلا وہ عشق ہے
مجنوں ہوا اسیر تھا کس کی نگاہ ناز کا
۰ساماں تو سو برس کا ہے ، پل کی نہیں مگر خبر
انساں بنا جہان میں بندہ ہے حرص و آز کا
مور و مگس بھی ہیں یہاں ہاتھی بھی ہے اسد بھی ہے
کرنا نہ تم موازنہ چڑیا کا اور باز کا
ہونا تو یہ محال ہے ، کیسے بتا رہے ہو تم ؟
رہتا جو ہے نشیب میں ، اس کو پتہ فراز کا
دل ہے مرا اسیرہوHooکہتا سدا ہے وحدہ WahdaHoo
"معتقد قدیم ہے زمزمہ ء حجاز کا"
آئے تھے کیسے کیسے یاں ، دیکھو ذرا ، تھا کیا ہوا ؟
قصہ پڑھا ہے پھول نے ، غزنی کے اس ایاز کا
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
https://ipfs.io/ipfs/QmXoypizjW3WknFiJn ... Phool.html
http://www.naatkainaat.org/index.php?ti ... 9%88%D9%84
http://urduyouthforum.org/biography/bio ... Phool.html
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =13&t=7415
https://www.revolvy.com/topic/Tanwir%20 ... type=topic
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
World Heritage Encyclopedia: http://worldheritage.org/articles/Tanwir_Phool
http://www.pakistansource.com/tanwir-ph ... et-writer/
https://www.youtube.com/watch?v=6U4Ne6F42r0
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=8191