TaareeKh-e-Wafaat-e-Kamal Ahmed Rizvi "Allan" - Tanwir Phool
Posted: Fri Dec 18, 2015 11:18 am
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://www.quickiwiki.com/en/Tanwir_Phool
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
viewtopic.php?f=11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
viewtopic.php?f=11&t=8191
http://www.thefullwiki.org/Naat
GMT-05:00
Subject: [بزم قلم:47978] معروف مصنف اور اداکارکمال احمد رضوی کراچی میں وفات پاگئے
To: Bazm e Qalam <bazmeqalam@googlegroups.com>
معروف مصنف اور اداکارجناب کمال احمد رضوی دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں وفات پاگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بہار، بھارت کے ضلع “گیا“ میں پیداہوئے۔ 1951 میں پاکستان آگئے کچھ عرصہ کراچی میں رہے پھرلاہورمنتقل ہوگئے اور تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک ہوئے ۔ متعدد انگریزی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا۔ ’’تہذیب‘‘، ’’آئینہ‘‘ اور ’’شمع‘‘ نامی رسائل کی ادارت کرتے رہے۔ بچوں کا ادب بھی لکھا۔ ’’بچوں کی دنیا‘‘، ’’تعلیم و تربیت‘‘ کی ذمے داری سنبھالی۔ ’’پھلواری‘‘ نامی پرچا نکالا۔ کچھ عرصے بی بی سی اُردو سروس سے بھی منسلک رہے۔1958 میں تھیٹر کا کیرئرشروع کیا۔ 1965 میں لاہورٹی وی کے قیام کے بعد پہلی دفعہ الف نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔ الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا مختلف سالوں میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ الف نون کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک ہفتے تک انتظار کرتے تھے اور سب کام چھوڑکرالف نون دیکھا کرتے تھے۔ کمال احمد رضوی کی دیگر مشہور ٹی وی سیریز میں آپ کا مضلص،صاحب بی بی غلام اور مسٹر شیطان کے نام سر فہرست ہیں ۔ انھوں نے تھیٹر اور ٹی وی کے جن ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے، ان میں’’آدھی بات‘‘، ’’بلاقی بدذات‘‘، ’’بادشاہت کا خاتمہ‘‘، ’’جولیس سیزر‘‘، ’’کھویا ہوا آدمی‘‘، ’’خوابوں کے مسافر‘‘، ‘‘، ’’چور مچائے شور‘‘ اور ’’ہم سب پاگل ہیں‘‘ کے نام نمایاں ہیں ۔ ان میں سے بیش تر ڈرامے انھوں نے خود ہی لکھے تھے اور خود ہی ان کی ہدایات بھی دی تھیں ۔