سالم احمد باشوار کے چھوٹے بھائی حسن احمد باشوار کے اتقال پر
Posted: Sun Jul 21, 2013 7:51 am
محترم سالم احمد باشوار کے چھوٹے بھائی حسن احمد باشوار کے سانحۂ ارتحال پر منظوم اظہارِ تعزیت
احمد علی برقی اعظمی
میرے محسن اور مشفق سالم احمد باشوار
اپنے چھوٹے بھائی کی رحلت سے ہیں اب سوگوار
اُن کے پسماندوں کو دے ربِ جہاں صبرِ جمیل
اُن کے غم میں ہیں جو محزوں ان کو آ جائے قرار
آسمان اُن کی لحد پر شبنم افشانی کرے
مہرباں ہو جنت الفردوس میں پروردگار
صدمۂ جانکاہ سہنے کی اُنہیں توفیق دے
بھول جائیں رنج و غم سب اپنے سالم باشوار
نام برقی اعظمی بھائی کا تھا اُن کے حسن
ایک فطری غم ہے جس سے کیوں نہ ہوں وہ دلفگار