اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
Posted: Mon Jun 10, 2013 9:18 am
اردو کی آواز :احمد علی برقی اعظمی
وِردِ زباں ہو سارے جہاں میں اردو کی آواز
گونجے مسلسل کون و مکاں میں اردو کی آواز
شامل ہو اخلاص سبھی کا نشر و فروغِ اردو میں
دبے نہ فکرِ سود و زیاں میں اردو کی آواز
اردو غزل اصناف سخن میں ہے سب سے مقبول
اس سے بلند ہے سارے جہاں میں اردو کی آواز
غالب ،داغ اور میر و مومن ہیں اس کی پہچان
مستحکم ہے تاب و تواں میں اردو کی آواز
ہیں اقبال کے اس میں ترانے جن کی ہے ہر سو دھوم
سب کی پسند ہے پیر و جواں میں اردو کی آواز