TarHi Ghazal - radeef - daikhooN - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2260
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

TarHi Ghazal - radeef - daikhooN - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
ہر اک مقام پر اس کو ہی حکمراں دیکھوں
جہاں بھی جاؤں وہاں اس کا آسماں دیکھوں

خدا کی شان ہے ، قبضہ ہے اس کا ہر دل پر
" میں ایک شخص کو اپنے پہ مہرباں دیکھوں "

اسی نے پالا ہے موسی کو بیت فرعوں میں
میں اس کی شاں کے مظاہر کہاں کہاں دیکھوں

رقیبوں نے اسے گھیرا ہے بزم میں اس کی
میں دل سے اٹھتا ہوا آج اک دھواں دیکھوں

اسے پتا ہی نہیں میرے جذبہ ء دل کا
میں کاش اس کو فقط اپنا رازداں دیکھوں

وہ سنگ دل ہے ، نہیں ہوتا کچھ اثر اس پر
میں اس کی آنکھوں سے آنسو کبھی رواں دیکھوں

چمن حیات کا اے پھول ! آزمائش ہے
میں اس جہان میں ہر گام امتحاں دیکھوں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply