یاد رفتگاں : بیاد جمیل جالبی مرحوم
تاریخ وفات : ۱۸ اپریل ۲۰۱۹
احمد علی برقی اعظمی
تھے جمیل جالبی ملکِ ادب کے تاجدار
جن کی تخلیقات ہیں عصری ادب کا شاہکار
ان سے جے این یو میں ملنے کا شرف حاصل ہوا
لوحِ دل پر مُرتسم ہے جس کی اب بھی یادگار
جملہ اصناف ادب پر ان کے رشحاتِ قلم
ندرتِ فکر و نظر کے ان کی ہیں آئینہ دار
معترف خدمات کے ہیں ان کی ارباب نظر
ان کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بیشمار
ان کی’’ تاریخ ادب اردو‘‘ ہے گنجِ شایگاں
ان کی تخلیقی بصیرت ہے سبھی پر آشکار
ان کی معیاری کتب ہیں زیبِ تاریخ ادب
گلشنِ اردو میں ان کی ذات تھی مثلِ بہار
ہے ’’ نئی تنقید‘‘ ان کی مرجعِ دانشوراں
بحرِ ذخارِ ادب کی ہے جو دُرِّ شاہوار
صدمۂ جانکاہ ہے سب کے لئے ان کی وفات
ان کی رحلت سے ہے برقی اعظمی بھی سوگوار
یاد رفتگاں : بیاد جمیل جالبی مرحوم : احمد علی برقی اعظمی
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
یاد رفتگاں : بیاد جمیل جالبی مرحوم : احمد علی برقی اعظمی
- Attachments
-
- Jameel Jalibi-18 April 2019.jpg (73.62 KiB) Viewed 737 times
http://www.drbarqiazmi.com
-
- -
- Posts: 2263
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Re: یاد رفتگاں : بیاد جمیل جالبی مرحوم : احمد علی برقی اعظمی
سبحان اللہ ، بہت خوب
محترم برقی صاحب یاد رفتگاں کے زیر عنوان مشاہیر ادب کو خراج عقیدت پیش کرنے میں
ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں جو ان کا طرہ ء امتیاز ہے۔ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم کو ان کا یہ خراج عقیدت
ان کی فنی مہارت کا آئینہ دار ہے جس پر وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ ایک خوش فکر شاعر کی حیثیت
سے وہ ادبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Re: یاد رفتگاں : بیاد جمیل جالبی مرحوم : احمد علی برقی اعظمی
شاعر خوش فکر و خوش گفتار ہیں تنویر پھول
ان کے گلہائے سخن ہیں زیبِ تاریخِ ادب
جملہ اصناف سخن میں ہے انھیں حاصل عبور
ان کی ہے تاریخ گوئی ان کی شہرت کا سبب
احمد علی برقی اعظمی
ان کے گلہائے سخن ہیں زیبِ تاریخِ ادب
جملہ اصناف سخن میں ہے انھیں حاصل عبور
ان کی ہے تاریخ گوئی ان کی شہرت کا سبب
احمد علی برقی اعظمی
http://www.drbarqiazmi.com
-
- -
- Posts: 2263
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Re: یاد رفتگاں : بیاد جمیل جالبی مرحوم : احمد علی برقی اعظمی
بہت بہت شکریہ برقی صاحب
آپ کی محبت پر دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں
آپ کا قطعہ لاجواب ہے ۔ سلام قبول کیجئے اور ہمیشہ
دعا میں یاد رکھئے ، جزاک اللہ
طالب دعا و دعاگو : تنویر پھول
http://urdubandhan.com/bazm/viewtopic.php?f=8&t=8665