Search found 1 match

by Baqa Baloch
Sat Apr 09, 2011 7:38 am
Forum: Kalaam-e-Sukhanwar
Topic: یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری
Replies: 3
Views: 425

یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری


غزل
یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری
کہ میری موج سخن بھی ستارہ وار گری

زمانہ آج بھی حیراں ہے دیکھ کر جس کو
یہ کیا شبیہہ مرے آئنے کے پار گری

طلب کے راستے میں ٹھوکریں مقدر تھیں
حیات اپنے ہی قدموں میں بار بار گری

اسی لئے تو میں اندر سے اتنا بوجھل ہوں
کہ میرے دل پہ مرے آنسوئوں کی دھار گری ...