ناگن چورنگی

Tanziah aur mazaahiye Nacr ke lye
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 404
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ناگن چورنگی

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام :
مزاحیات میں سماجیات سے جڑی اخلاقیات سے بھرپور تاحیات بیگمات کی فرمائش اور ان کی خواہشات سے مزّین خبر نگاہ سے گزری
ملاحظہ فرمائیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیوی : میں چاہتی ہوں کہ ، کراچی میں کوئی چورنگی یا کالونی میرے نام پر بھی ہو
شوہر : کراچی میں یہ دونوں مقام پہلے سے تمھارے نام پر موجود ہیں
بیوی : کون کون سے مقام ؟
شوہر : ناگن چورنگی اور بھینس کالونی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین کرام ،یوں تو کراچی کی آبادی لگ بھگ دو سوا دو کروڑ سے تجاوز غیر سرکاری طور پر کر چکی ہے جس میں سرکاری اور غیر سرکاری شوہروں کا بہت بڑا عمل دخل ہے ،اگر شوہر نہ ہوں تو مردم شماری والوں کو آئے دن آبادی کے اعدادوشمار کی تجدید و تحقیق نہ کرنی پڑے مگر اللہ جانے ان شوہروں میں ایسا کون سا تیکنیکی نظام نسب ہے کہ خواتین میں تقیسم در تقسیم درتقسیم ہونے کا مرحلے وار سلسلہ جاری و ساری ہے جسے روکا نہیں جاسکتا ، مجبوری ہے لہٰذا اسے چلتے رہنا ہوگااس وقت تک جب تک اسکا نعم البدل نہ ڈھونڈ نکالا جائے ،یا پھر شوہروں کو آمادہ کیا جائے کہ اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کریں کہ اپنے بچے آپ پیدا کئے جائیں بقول شاعر ذرا تبدیلی کے ساتھ
اپنے بچّے آپ پیدا کر اگر تو مرد ہے
پھر پوچھیں گے ان سے کہ بتاؤ رادھا کیسے ناچتی ہے ، ورنہ تو ان تلوں میں تیل ہوتا ہی نہیں ہے جبھی تو بےچاری عورت
ایک دو تین چار پانچ چھ سات آٹھ نو دس گیارہ بارہ تیرا
تیرا کروں دن گن گن کے انتظار آجا پیا آئے بہار
میں مزید معلومات پیش کئے دیتا ہوں جنکا تعلّق شوہروں سے براہ راست ہے ،
شوہروں کے لئے بھی کچھ علاقے موجود ہیں مثلاً
گیدڑ کالونی مچھرکالونی جو ذرا کمزورشوہروں سے وابستہ ہیں ،تگڑے شوہروں کے لئےشیرآباد شیر شاہ سلطان آباد آدم ٹاون جیسے نام مشہور ہیں منچلوں کے لئے انڈہ موڑ پیالہ موڑ جوہر موڑ یوپی موڑ گلشن موڑ جیسے مقام قابلِ دید ہیں ، جگاڑی اور سیانے دومنٹ کی چورنگی ڈھائی منٹ کی چورنگی چاندنی چوک پر ملتے ہیں اسی طرح لائین مارنے والے رن چھوڑ لائین جیکب لائین کے علاوہ موسیٰ لین نوا لین وغیرہ موجود ہیں
لڑائی جھگڑوں والے شوہروں کے لئے گولی مار لالوکھیت کھڈا مارکیٹ چاکی واڑہ نانک واڑہ کھارا در وغیرہ مشہور ہیں ، جبکہ مچھلی جھینگا کیکڑا کھانے والے شوہر بنگالی پاڑہ پٹیل پاڑہ برمی کالونی ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کیماڑی منوڑہ میں ملتے ہیں معاشرے کے برگر شوہر سوسائیٹیز میں رہتے ہیں جب کہ مال والے نام والے ڈیفنس اور گزری میں پائے جاتے ہیں پنجاب کالونی دہلی کالونی اختر کالونی ناصر کالونی بھٹائی کالونی والے تو مفت میں بدنام ہیں ڈیفینس کی آڑ میں جب کہ پان گٹکا کھانے والے لانڈھی کورنگی اورنگی نئی کراچی ملیر شاہ فیصل کالونیز میں زیادہ تر پائے جاتے ہیں مزید تجربات کے لیے گلبرگ کریم آباد بفرزون سخی حسن حیدری والوں کی اپنی اپنی کلاس ہے اسکے علاوہ چھوٹا گیٹ کالونی گیٹ چھوٹا میدان بڑا میدان اپنا الگ کردار نبھا رہے ہیں شوہروں کے اعتبار سے ناظم آ باد ،محمود آباد ،قائدآباد حسین آباد کے الگ مزے ہیں جب کے قائدآباد سے متصل مرغی خانہ انڈے بچے بنانے میں مشہور ہے مزید معلومات کے لئے گوگل پر رابطہ کیجیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی نگاہ کرم کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
75278262_934922790215667_9134123599991406592_n.jpg
75278262_934922790215667_9134123599991406592_n.jpg (65.2 KiB) Viewed 341 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply