پری لانچ پروگرام

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
-
Posts: 1258
Joined: Sun Feb 12, 2006 1:40 pm
Location: London, England
Contact:

پری لانچ پروگرام

Post by Muzaffar Ahmad Muzaffar »

اردو کی تاریخ میں پہلی بار کسی کتاب کا ’’پری لانچ پروگرام ‘‘
بہت جلد آپ کے ہاتھوں میں ’’ مہاراشٹر کی 100 اہم مسلم شخصیات ‘‘ کے کارناموں پر مبنی دستاویز ہوگی۔
شہر ممبئی میں 27 مئی 2016 کو اسلام جمخانہ کے گراؤنڈ پراردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ’’ ہماری زبان اردو ‘‘ عنوان کے تحت ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا۔ اس جشن میں دنیائے اردو کی اہم ترین شخصیات نے حصہ لیا۔ اس باوقار تقریب میں ایک نئی تاریخ مرتب کرتے ہوئے سلیم الوارے اور اشفاق عمر کے نئے پروجیکٹ کو پری لانچ( ماقبل اجرا) کیا گیا۔پروفیسر اخترالواسع، مہاراشٹر کے سابق وزیر عارف نسیم خان، معروف سماجی رہنما شبنم ہاشمی ، سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی اور احتشام صدیقی( ایڈیٹر جدید مرکز، لکھنؤ)کے ہاتھوں ’’ مہاراشٹر کی 100 اہم مسلم شخصیات ‘‘ کے کارناموں پر تیار کی جانے والی دستاویز کی اس کی ابتدائی صورت میں رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد، سکریڑی سرفراز آرزواور ایسوسی ایشن کے دیگر اہم ذمہ داران کے ساتھ ساتھ اقبال میمن آفیسر،نظام الدین راعین ، یوسف لکڑا والاسمیت ممبئی کی کئی مقتدر ہستیاں موجود تھیں۔
’’پری لانچ (ماقبل اجرا)‘‘ کی یہ تقریب اردو زبان میں ایک نئے رواج کی شروعات ہے کیوں کہ اس سے قبل اردو میں کسی کتاب کو اجرا سے پہلے سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ اس پری لانچ کا مقصد بیان کرتے ہوئے سلیم الوارے نے کہا کہ سماج میں صحت مند تبدیلیاں لانے اور اس کی مثبت شبیہہ کو دنیا کے سامنے لانے میں ان افراد کا کردار اہم ہوتا ہے جو اپنی جہدمسلسل اور کڑی محنت کے بل پر ترقی کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سماج کو سنوارنے کا کام بھی کرتے ہیں۔ سماج میں بے شمار عنوانات پر کتابیں ملتی ہیں مگر ایسے رول ماڈلس کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے نہیں آتی جس کی وجہ سے سماج ایسے افراد کی جدوجہد ، کامیابی اور فلاحی کے بارے میں کم جانتی ہیں۔ سلیم الوارے نےمزید کہا کہ اس دستاویز میں مہاراشٹر کے ایسے 100 اہم ترین افراد کی معلومات شامل ہوگی جو مہاراشٹر یا دنیا کے کسی بھی گوشے میں موجود ہوں اور اپنے کار ہائے نمایاں سے دنیا کو فائدہ پہنچا رہے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کے چند معتبر افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو دستاویز کی تدوین کی سرپرستی کررہی ہے۔
اشفاق عمر نے کہا کہ اس کتاب میں ماضی اور مستقبل کو بھی شامل کیا جائے گا۔کتاب کی منصوبہ بندی کے دوران ہماری نظروں میں وہ افراد بھی تھے جو اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں مگر ماضی قریب میں جن کی ذات سے اس قوم کوکافی فائدے ملے ہیں۔ایسے افراد کی خدمات کو فراموش نہیںکیا جاسکتا اس لیےہم نے ’’ ماضی کے جھروکوں سے ‘‘ عنوان کے تحت ایسے افراد کو بھی اس کتاب میں جگہ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں سماج میں ایسے بہت سارے افراد موجود ہیں جو سماج کی فلاح اور دیگر میدانوں میں متحرک ہیں اور جن سے مستقبل میں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ’’ روشن ستارے‘‘ عنوان کے تحت مہاراشٹر کے ایسے افراد کو بھی اس دستاویز میں شامل کیا جارہا ہے۔
اس دستاویز کے دونوں ہی مرتبین نے کہا کہ ہم بہت سارے افراد تک پہنچ کر ان کے کوائف حاصل کرچکے ہیں مگر ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ ایسے کچھ افراد تک رسائی نہیں ہوئی ہے جو سماج کے لیے تو مفید ترین کام کررہے ہیں مگر غیر معروف ہیں۔ مرتبین نے درخواست کی ہے کہ اگر قارئین کے علم میں ایسے افراد ہوں تو وہ ان کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کریں۔
Post Reply