رمضان اور بھائی

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
-
Posts: 1258
Joined: Sun Feb 12, 2006 1:40 pm
Location: London, England
Contact:

رمضان اور بھائی

Post by Muzaffar Ahmad Muzaffar »

تحریر فیروز ہاشمی بھائی(مسلم) رمضان میں خاص طور سے اور غیر رمضان میں عام طور سے ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو شرعاً غلط ہے۔ جس کے نتیجہ میں ہمارے نیک اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔ ہم اُسے نیکی خیال کرتے ہوئے من ہی من گنتے رہتے ہیں کہ ہم نے اِس رمضان بہت زیادہ نیکی کی۔ یا ’’ہم سے اچھا کون ہے؟‘‘ ہم اکثر پوری عمارت تعمیر کر لیتے ہیں خوبصورت بنا لیتے ہیں۔ اچھے سے اچھا لائٹ، اچھی سے اچھی پینٹنگ، وغیرہ ۔ عمارت کے دروازے کے اوپر لکھا ہو ’’ہذا من فضل ربی‘‘  عمارت کے مالک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ بہت ہی نیک اور پارسا ہے۔ لیکن اُن کے ہم جولیوں کے ذریعہ معلوم ہوتاکہ یہ زمین غصب کی ہوئی ہے۔ اب طئے کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ کیا اس عمارت میں کئے گئے نیک اعمال قابل قبول ہوں گے؟ میرے یقین کی حد تک بالکل نہیں۔

ہماری قوم کے لوگ جس کے یہاں مزدوری کرتے ہیں روزہ کا عذرکرکے کام میں کمی کرتے ہیں۔ نماز کا حوالہ دے کربھی وقت سے پہلے چھٹی طلب کرتے ہیں۔ جس کے یہاں کام کرتے ہیں ، جو اقرار نامہ فریقین کے درمیان طے ہوا ہے اگر اُس میں کوئی بھی کمی یا کٹوتی کرتا ہے تو یقیناً وہ کمی اور زیادتی کا بدلہ برا ہی ہوگا۔ رمضان کے تعلق سے بہت سے مضامین اخبارو رسائل میں آئیں گے۔ استفادہ کریں۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں مسلم کا ہر کام عبادت ہے اور عبادت میں خلوص اور ایمان نہ ہونے کی وجہ سے ہماری محنت اور کی گئی نیکیاں ضائع ہو جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین

فیروزہاشمی
Post Reply