زندگی میری خوشیوں سے بھر دو

Aapus kii baat cheet aur shikwa shikayat
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 404
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

زندگی میری خوشیوں سے بھر دو

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام میں جو بات کہنے جارہا ہوں اس کا ابھی تک تحریری رواج نہیں ہے لہٰذا اس تحریر کو رواج دیجیے اور اگر کوئی اختلافِ رائے ہے تو ضرور مطّلع کیجیے
عرض کیا ہے


آج خود کو مرے نام کر دو
زندگی میری خوشیوں سے بھر دو

شادی کا لڈّو جو کھائے ضرور کھائے مگر ہرگز نہ پچھتائے اگر خود کو قابو کر پائے تو دونوں جہانوں کے مزے اڑائے ورنہ دنیا ہی میں جہنم میں جائے اب اس جہنم سے بچنے کے لیے میں آپ کی خدمت میں چند بہت ضروری نکات لے کر حاضر ہوا ہوں انہیں اپنائیے انہیں رواج دیجیے ، ان شا اللہ راوی سب چین بولے گا
اس لیے آئیے شادی کے بندھن کو جوڑنے سے قبل کچھ باتوں کو سمجھیں اوراس کی پابندی کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1) دوخاندانوں کے درمیان رشتہ اسلام کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہوگا
2) کفر و شرک و بدعات پر چلنے پرایک دوسرے کو مجبور نہیں کیا جائے گا
3) کسی بھی فرسودہ روایت رسم و رواج کو بنیاد بنا کر آپس میں کوئی اختلافی بات چیت نہیں کی جائے گی
4) ایک دوسرے کی تذلیل نہیں کی جائے گی اگر طرفین کی جانب سے ایسا کوئی عمل سرزد ہوا تو اس پر دونوں خاندانوں کے بڑوں کو بٹھا کر بات چیت ہو گی
5) صلح صفائی کو اولین ترجیح دی جائے گی بصورتِ دیگر قانونی مدد کا استحقاق زیادتی کرنے والےکے خلاف دوسرے حریف کو حاصل ہو گا
6) ایک دوسرے کو طعنے ترشے دینے سے اجتناب کرنا ہوگا
7) شادی کے بعد لڑکی کی تمام ذمہ داریاں نان نفقہ بچے کی پیدائش بیماری دوا علاج معالجہ لڑکا اٹھائے گا اور اپنے سسرال والوں پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالے گا
8) ہمارے خاندان میں ایسا ہوتا ہے تمھارے خاندان میں ایسا ہوتا ہے جیسی فضولیات و خرافات سے گھر کی فضا کو مکدّر کرنے سے طرفین گریز کریں گے
9) بڑوں کی عزت و ادب کا پاس رکھا جائے گا کسی بھی قسم کی بدتمیزی اور بداخلاقی کے رویوں کے اظہار سے دونوں خاندانوں کو احتیاط برتنی ہو گی
10) یہ شرائط تحریری طور پر اسٹامپ پیپر کی شکل میں مجسٹریٹ کی تصدیق شدہ نقل نکاح نامے کے ساتھ متصل کی جائے گی تاکہ عند طلب ثبوت کے طور پر پیش کی جا سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ مندرجہ بالا شرائط سے متفق ہیں تو اس متفقہ تحریر پر دستظ کیجیے تا کہ سند قائم ہو سکے
والسلام
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
زندگی میری خوشیوں سے بھر دو.jpg
زندگی میری خوشیوں سے بھر دو.jpg (76.71 KiB) Viewed 561 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply