سخنور شکاگو کے زیر اہتمام چھٹا عظیم الشان عالمی مشاعرہ

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

سخنور شکاگو کے زیر اہتمام چھٹا عظیم الشان عالمی مشاعرہ

Post by aabarqi »


ان کی برقی اعظمی خدمات کا ہے قدرداں
ہیں دیار غیر میں اردو کے جو خدمتگذار

سخنور شکاگو کے زیر اہتمام چھٹا عظیم الشان عالمی
مشاعرہ
شکاگو کے نامور شاعر عابد رشید کی قابل تحسین ادبی خدمات
سُخَنور شکاگو اپنی معیاری عالمی مشاعروں کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے 27 جون بروز ہفتہ ایک اور عظیم الشان مشاعرہ منعقد کر رہی ہے۰ یہ آن لائن مشاعرہ زوم پر منعقد کیا جائے گا۰ سامعین یہ مشاعرہ Facebook اور YouTube پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۰ فیس بک پر یہ مشاعرہ Sukhanwar Chicago کے Page پر نشر کیا جائے گا۰ یوٹیوب پر اسے Sukhanwar Chicago کے چینل پر نشر کیا جائے گا۰
چھٹے عالمی مشاعرے میں امریکہ، پاکستان، انڈیا، یورپ اور عرب ممالک سے نمائندہ شعراء شامل ہورہے ہیں۰
مشاعرے میں شامل شعراء کے نام درج ذیل ہیں
محشر آفریدی، افضل خان، عرفان ستار، شگفتہ شفیق، فرخندہ شمیم، فاطمہ زہرہ جبین، عظمٰی محمود، حمیرا گل تشنہ، حاجرہ نور زریاب، اطہر عباسی، عطا الحسن، سلیم کاوش، قیوم طاہر، انجنی کمار گوئل، نصرت یاب نصرت، کامران کامی اور ڈاکٹر اسلم قریشی۰
مشاعرہ شکاگو کے وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے ، پاکستان رات دس بجے، انڈیا رات ساڑھے دس بجے، سعودی عرب رات آٹھ بجے، انگلینڈ شام چھ بجے منعقد ہوگا۰
کرونا کے حبس زدہ ماحول میں سخنور شکاگو کے مشاعرے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہیں۰ سخنور شکاگو اور خاص طور پر عابد رشید جو ان مشاعروں کے روحِ رواں ہیں اس لئے بھی قابلِ تحسین ہیں کہ وہ پروفیشنل کےمصروفیات کے باوجود اپنی انتھک محنت سے ان مشاعروں کو نہایت بحسنِ اسلوبی کامیابی سے منعقد کر رہے ہیں۰
جو خواتین و حضرات ان مشاعروں کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں
Sukhanwarchicago@gmail.com
سخنور شکاگو کا اگلا مشاعرہ 11 جولائی کو منعقد ہوگا جس میں شاہدہ حسن، راجیش ریڈی، اظہر فراغ کے علاوہ تمام دنیا سے نامور شعراء شرکت کریں گے۰

Attachments
International Online Mushaira Of Sukhanwar Chicago.jpg
International Online Mushaira Of Sukhanwar Chicago.jpg (160.88 KiB) Viewed 511 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply