شکاگو میں آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

شکاگو میں آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

Post by aabarqi »

شکاگو میں آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام ایک عالمی نعتیہ مشاعرہ ہفتہ ۱۸ اپریل ۲۰۲۰، شام ۸ بجے منعقد کیاگیا۰
رمضان کے مقدس ماہ کی آمد کی مناسبت سے یہ مشاعرہ حمدونعت کے لئے مختص تھا۰
یہ عالمی نعتیہ مشاعرہ بھی سخنور شکاگو کے پہلے آن لائن مشاعروں کی طرح بے حد کامیاب رہا۰ اس مشاعرے میں پاکستان، انڈیا، کینیڈا اور امریکہ کی مختلف ریاستوں سے معزز شعراءِ کرام نے شرکت کی۰ شکاگو کی تاریخ کے اس پہلے آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرےکے انعقاد پر شکاگو کے مشہور شاعر عابد رشید صاحب قابلِ تحسین ہیں۰ انہوں نے اپنی انتھک محنت سے اس نعتیہ مشاعرے کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا۰
اس مشاعرہ کے تکنیکی انتظامات پہلے کی طرح بہت بہتر تھے مختلف ممالک کے شعراء کو نہایت عمدگی سے سخنور شکاگو کے پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۰ مشاعرے کی ترتیب اور پیشکش نہایت منظم رہی۰
عابد رشید صاحب نے نہایت عمدگی سے مشاعرے کی نظامت کی۰ نظامت کے ساتھ ساتھ انہوں نے تکنیکی معاملات کو بھی بحسن و خوش اسلو بی سنبھالا۰
کورونا کے وبائی مرض کے باعث جہاں شکاگو میں تمام ادبی سرگرمیاں ہنوز بند ہیں سخنور شکاگو کے ان آن لائن مشاعروں نے ادبی دنیا کو بہت عمدگی سے متحرک کیا ہوا ہے۰
اس محفل مشاعرہ کی صدارت شکاگو کی ایک معتبر ادبی شخصیت محترم حامد امروہوی صاحب نے کی۰ حامد امروہوی نعتیہ شاعری کے حوالے سے ایک نہایت بلند اور معتبر عالمی اور علمی مقام رکھتے ہیں۰
محفل کا آغاز جناب واصف مولجی نے سورۂ مزمّل کی آیات کی تلاوتِ سے کیا۰
جن شعراء نے شکاگو سے مشاعرے میں شرکت کی اُن میں محترم ڈاکٹر توفیق انصاری، محترم ڈاکٹر منیر الزماں منیر، محترم شاہ نعیم الدین نعیمی، جناب حشمت سہیل، جناب رشید شیخ، جناب نذر نقوی ، جناب عابد رشید ، محترمہ غوثیہ سلطانہ ، جناب محبوب علی خان، جناب کاشف حیدر، جناب ساجد چودھری، محترمہ سیما عابدی، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر ، کیلیفورنیا سے ڈاکٹر تقی حیدر، جناب محمد اسلم، جناب اشرف گِل، کینیڈا سے جناب حِشام سید،انڈیا سے جناب رؤف خیر، جناب ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، جناب عزیز بلگامی، جناب عبدالرحمٰان سلیم، محترمہ شمشاد جلیل شاد اور پاکستان سے جناب طاہر حنفی کے نام شامل ہیں۰ محفل کا اختتام محترم حامد امروہوی کی اجازت اور محبوب علی خاں کی دعا سے ہوا۰
آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ شکاگو کے آن لائن مشاعروں کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل تھا جسے کامیابی سے عبور کرنے پر عابد رشید صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں۰
لاک ڈاؤن کے ان حالات میں ادبی سرگرمیوں کو بحال رکھنا واقعی ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۰
اگلا آن لائن محفل مشاعرہ عیدِ سعید کی مناسبت سے عید مِلن مشاعرہ ہوگا۰ یہ مشاعرہ بتاریخ ۳۰ مئی، بروز ہفتہ، شام ۹ بجے منعقد کیا جائیگا۰ شرکت کے لئے عابد رشید صاحب سے درجِ ذیل ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۰
Sukhanwar20@gmail.com
Image
https://www.youtube.com/watch?v=bDjIoD8 ... e=youtu.be
Attachments
Sukhanwar Chicago Mushaira-A Poetic Report.jpg
Sukhanwar Chicago Mushaira-A Poetic Report.jpg (124.84 KiB) Viewed 450 times
Abid Rashid group.jpg
Abid Rashid group.jpg (166.92 KiB) Viewed 450 times
Natia Mushaira Sukhanwar Chicago Report.jpg
Natia Mushaira Sukhanwar Chicago Report.jpg (111.09 KiB) Viewed 450 times
Barqi Azmi Ni Aalmi Natia Sukhanwar Chicago Mushaira.jpg
Barqi Azmi Ni Aalmi Natia Sukhanwar Chicago Mushaira.jpg (126.62 KiB) Viewed 450 times
Group Photo Aalmi Mushaira Sukhanwar Chicago.jpg
Group Photo Aalmi Mushaira Sukhanwar Chicago.jpg (141.29 KiB) Viewed 450 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply